پاکستان بزنس فورم کا ملک میں معاشی ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ

377

 لاہور: پاکستان بزنس فورم نے ملک میں معاشی ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ کر دیا اور کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں معیشت کے ایجنڈا کو بھی شامل کیا جائے۔

موجودہ حکومت نے دس ماہ میں روپے کی قدر میں 89 روپے کی غیر معمولی کمی کی ، ڈالر کی فری فلوٹ پالیسی ملکی معیشت کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے، عوام اور انڈسٹری تیار رہے عام انتخابات کے بعد ہم پھر آئی ایم ایف کے در پر ہوں گے۔

انھوں نے کہا ملک اس وقت فری فال کی طرف گامزن ہے دیگر ممالک کے سامنے ہم مزاق بن کر رہ گئے ہیں۔ بزنس کمیونٹی سڑکوں پر ہے، غیر ملکی سرمایہ کار آنے کو تیار نہیں۔

پاکستان بزنس فورم نے 7 فروری کو بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس میں معیشت کے ایجنڈا کو بھی شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا انھوں نے تجویز دی سرکاری اداروں میں کفایت شعاری کے سخت اقدامات کئے جائیں۔

احمد جواد نے مزید کہا ملک کو آئی ایم ایف کا متبادل ڈھونڈنے کی ضرورت ہے ، بدقسمتی سے معاشی ترقی کے لیے پاکستان کا فارمولہ ناقص ہے کہ پہلے قرضے لیں، کچھ بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر بنائیں، اس عمل میں معمولی ترقی کی رفتار حاصل کریں، اور اس وقت تک انتظار کریں جب تک کہ ترقی کی یہ تیزی ختم نہ ہو جائے تاکہ ہم دوبارہ اس عمل کو دہرا سکیں۔

ان حالات میں مہنگائی کا بوجھ حکومت بھی برداشت کرے کیونکہ 2023سال معیشت کے لئیے ساز گار نہیں ہو گا۔