چین میں الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ صنعت میں مسلسل ترقی کا ریکارڈ

545

بیجنگ: چین کے الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ شعبے  نے سال 2022 کے دوران مستحکم نمو حاصل کی جبکہ اس شعبے میں پیداوار اور سرمایہ کاری کے لحاظ سے مضبوط  توسیع ہوئی  ہے۔

 وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق اس عرصہ کے دوران اس شعبے میں مصروف عمل بڑی کمپنوں  کی اضافی قدر میں گزشتہ سال کی نسبت  7.6 فیصد اضافہ ہوا جو کہ تمام دیگرصنعتوں کے مقابلے میں 4 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

گزشتہ سال اس صنعت میں کی گئی سرمایہ کاری میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا جبکہ مستقل اثاثوں کی سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 18.8 فیصد اضافہ ہوا جوکہ  تمام  دیگر صنعتوں کے مقابلے میں 8.5 فیصد زیادہ ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق اسی عرصہ کے دوران  اس شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں کی  مشترکہ آپریٹنگ  آمدنی 2021 کی نسبت 5.5 فیصد بڑھ کر 154 کھرب  یوآن (تقریباً 22 کھرب 90 ارب امریکی ڈالرز) ہوگئی ہے جبکہ ان کا مجموعی  منافع 739 ارب  یوآن تک پہنچ گیا جو کہ گزشتہ سال کی نسبت  13.1 فیصد کم ہے۔