عمران خان جیل بھرو تحریک شروع کریں، ایک چیز کے سوا سب کچھ دیں گے، رانا ثنا اللہ

463
acquitted

فیصل آباد: وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے عمران خان کی جیل بھروتحریک کوشوشہ قراردیتے ہوئے اُن سے کہاہے کہ وہ اپنی گرفتاری سے ابتداکریں یقین ہے کہ نہ وہ خودگرفتاری پیش کریں گے نہ اُن کے کہنے پر دوسرے رہنماجیل جائیں گے وہ جیل میں ایک ہفتہ بھی نہیں نکال سکتے  وہ حسب معمول یوٹرن لیں گے۔

رانا ثنا نے کہاکہ عمران خان جیل بھرو تحریک شروع کریں، انہیں جیل میں ایک چیز کے سوا سب کچھ دیں گے، ان ہی سیلوں میں رکھیں گے جہاں انہوں نے اپوزیشن رہنماؤں کو رکھا تھا۔

انہوں نے کہاکہ بداخلاقی،بدزبانی اورپورے ٹبرکی لوٹ مارواضح ہونے کے بعداُسے محدود سہولت بھی نہیں ملنی چاہئے، عمران خان کونااہلی اورعدالتی فیصلوں سے گرفتاری کاعلم ہے اس لئے اُنہوں نے قومی اسمبلی کے 31حلقوں سے خودالیکشن لڑنے کااعلان اورپھریوٹرن لیاہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پونے چارسال تک معاشی استحکا کی بجائے سیاسی انتقام  پرتوجہ دینے والے معاشی بدحالی پر22کروڑعوام کے بھی مجرم ہیں جبکہ توشہ خانہ لوٹنے،فارن فنڈنگ سمیت دیگرکیسزمیں بہت جلدسزایافتہ ہونے والے ہیں اس لئے وہ صرف اپنے کیسزکے خوف کی وجہ سے وہ ”بابارحمت”کی باقیات سے مددچاہتے ہیں۔