متحدہ عرب امارات میں لاٹری نے ایک اور شہری کو ارب پتی بنا دیا

624
متحدہ عرب امارات میں لاٹری نے ایک اور شہری کو ارب پتی بنا دیا

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں لاٹری نے ایک اور شہری کو ارب پتی بنا دیا۔

مزید پڑھیں: امریکی ارب پتی خاتون کو80سال قید کا امکان

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قطر میں رہائش پزیر نیپالی شہری رنجیت کمار پال کو ابوظہبی میں لاٹری نے ارب پتی بنا دیا۔

رنجیت کمار پال نے ابوظہبی میں منعقدہ بگ ٹکٹ ریفل ڈرا کی سیریز 248 میں 2 کروڑ 30 لاکھ درہم (تقریباً ایک ارب 74 کروڑ روپے) جیت لیے۔

نیپالی شہری رنجیت کمار پال گزشتہ 7 برسوں سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مقیم ہیں جہاں وہ ایک منی ایکسچینج کمپنی میں کام کرتے ہیں، 5 اور 10 سال کی عمر کے 2 بیٹوں کا والد بگ ٹکٹ کے نمائندوں سے اس غیر متوقع انعام کے بارے میں سن کر بہت خوش تھا۔

لاٹری کا انعام جیتنے والے رنجیت کمار نے کہا کہ میں پرجوش ہوں اور مجھے امید ہے کہ میں یہ رقم نیپال میں اپنے گھر واپسی پر اپنے خاندان پر خرچ کروں گا۔

رنجیت 20 دوستوں کے ایک گروپ کے ساتھ گزشتہ 15 مہینوں سے بڑی ٹکٹیں خرید رہا ہے اور مسلسل ناکامی کے باوجود وہ اسے جاری رکھنے کا ارادہ رکھے ہوئے تھا اور اب کامیابی کے بعد بھی جاری رکھنے کا خواہشمند ہے۔