ملک بھر میں کورونا کے مزید 17 کیسز مثبت، 11 مریضوں کی حالت نازک

406

 اسلام آباد:ملک بھر میں  کورونا کے مزید 17 کیسز مثبت، 11 مریضوں کی حالت نازک۔

قومی ادارہ صحت  (این آئی ایچ )کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 493 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 17 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.38 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔