سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

410
Reduction

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 4 ہزار روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا 2 لاکھ 4 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 3429 روپے کم ہوکر 175326 روپے ہے، عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 46 ڈالر کم ہوکر 1865 ڈالر فی اونس ہے۔