پشاور دھماکا فورسز کوآپس میں لڑانے کی کوشش تھی، گورنر خیبرپختونخوا

360
attempt

پشاور: گورنر خیبرپختونخواغلام علی نے کہا کہ دھماکے کرنے والے چاہتے تھے کہ پولیس کا مورال گرے، دہشتگردی کا جو واقعہ ہوا یہ فورسز کو فورسز سے لڑانے کی کوشش تھی۔

پشاور دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کرنے کے بعد گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پشاور سانحے پر سب غمزدہ ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں ہیں، دھماکے کرنے والے چاہتے تھے کہ پولیس کا مورال گرے، خیبرپختونخوا میں سانحے ہورہے ہیں، دو ہفتے سے کہہ رہا ہوں کہ سیاسی جماعتوں اور اداروں کی بیٹھک ہونی چاہیے، وزیراعلیٰ اعظم خان اور ہم ایک پیج پر ہیں، اے پی سی میں تمام جماعتوں کوشرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایپکس کمیٹی میں ایک سیاسی جماعت نے شرکت نہیں کی۔ حساس معاملات پر بھی ہم ایک نہیں ہوسکتے، عوام دیکھ لیں کس کا کیا ایجنڈا ہے، ملک میں حکمرانی کا بھی ایک انداز ہوتا ہے، عمران خان نے جب بھی خط لکھا نفرت کے انداز میں لکھا، میں نے الیکشن کے لیے مشاورت کی بات کی ہے، میں نے کہا تھا کہ الیکشن کرائیں لیکن مشاور ت ضروری ہے۔