ملک بھر میں کورونا کے18مثبت کیسز رپورٹ ، 11 مریضوں کی حالت نازک

587

اسلام آباد:ملک بھر میں عالمی مہلک وبا کورونا کے18مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 425 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 18 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.41 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔