پی ایس ایل 8: ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہوگی

983
The draft

لاہور: پی ایس ایل 8 کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہوگی۔کرکٹ ڈاٹ بک می ڈاٹ پی کے، ویب سائٹ پر ٹکٹس خریدے جاسکتے ہیں۔

پی ایس ایل کا میلہ 13فروری سے  سجے گا جس کی  ٹکٹس کی فروخت ہفتے کے روز سے شروع ہوگی۔

ہر میچ کے لیے ٹکٹوں کی قیمت مختلف ہوگی۔ابتدائی طور پر ٹکٹوں کی آن لائن فروخت ہو گی جبکہ میچز کے دوران ٹکٹوں کی فروخت کے لیے اسٹیڈیمز کے قریب بوتھس بھی قائم کیے جائیں گے۔

لاہور میں جنرل اسٹینڈ کی ٹکٹس ساڑھے 6 سے 12سو روپے تک کی ہوگی۔کراچی اورملتان میں جنرل اسٹینڈز کا ٹکٹس 650 سے 1000 تک ہوگا۔۔لاہور کے ہاسپٹیلٹی بکس کی ٹکٹ 10 سے 18 ہزار رکھی گئی ہے۔

کراچی کےہاسپٹیلٹی باکس کی ٹکٹس کی قیمت 10 سے 15 ہزار مقرر کی گئی ہے۔ملتان کے ہاسپٹیلٹی باکس کی قمیت 12 سے 18 ہزار رکھی گئی ہے۔راولپنڈی میں پریمیم ٹکٹس 1000 سے 25سو روپے جبکہ پلاٹینم بکس کی قیمت 12 ہزار سے 18 ہزار تک ہوگی۔ اس بار چاروں شہروں میچز کے لیے سیزن ٹکٹس بھی متعارف کروائے گئے ہیں،  جن کی مختلف قمیت مقرر کی گئی ہے۔