پانچویں اینگرو نیشنل ویمن ایمیچرز گالف چیمپئن کراچی میں شروع

871

( رپورٹ : مقصود خان ) کراچی میں خواتین گالفرز کا میلہ جمعہ سے  ڈی ایچ اے کنٹری اینڈ گالف کلب میں  سج رہا ہے جس میں ملک بھر کی 60 گالفرز ایکشن میں ہونگی پہلی مرتبہ ورلڈ امیچر گالف رینکنگ کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

 تین روزہ ایونٹ میں لیڈیز گالفرز عالمی رینکنگ بہتر کر سکتی ہیں پاکستان ٹاپ گالفرز حمنہ امجد، پرکھا اعجاز، رمشا اعجاز، دانیہ سعید، اور ابیہا سعید سمیت کئی گالفرز ایونٹ کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں۔

 ڈائریکٹر ٹورنامنٹ حمیرا خالد نے کہا کہ چیمپئن شپ پی جی ایف اور ایس جی اے کے بھرپور تعاون سے کھیلی جارہی ہے جس میں ڈبلیو اے جی آر رینکنگ کو بھی متعارف کریا گیا ہے۔

 انھوں نے کہا کہ مسلسل پانچویں سال  چیمپئن شپ کا کامیابی سے انعقاد کیا جارہا ہے خواتین پلئیرز کھیل کی پروموشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں ایونٹ کھیلنے کیلئے ملک بھر سے خواتین گالفرز کا زبردست ردعمل سامنے آیا ہے، چیمپئن شپ میں مختلف کیٹیگریز میں مقابلے ہونگے۔

 صفر سے 12 ہینڈی کیپ کی پلئیرز 54 ہول پر مقابلہ کریں گی، بی کیٹیگری میں 13 سے 24 ہینڈی کیپ گالفرز  36 ہول کھیلیں گی جبکہ سینئیر امیچرز اور جونئیر انڈر 14 گرلز 9 ہولز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے چیمپئن شپ 3 سے 5 فروری تک ڈی ایچ اے کنٹری اینڈ گالف کلب میں کھیلی جائے گی۔