دانش پرائمیر کرکٹ لیگ سیزن ون کا ٹائیٹل سیگماء ایسوسی ایٹ نے حاصل کیا

576

کراچی (رپورٹ:مقصود خان) دانش پرائمیر کرکٹ لیگ سیزن ون کے فائنل میں سیگماءایسوسی ایٹ نے الحام سپورٹس کو شکست دی عبدالرحیم مین آف دی میچ قرار پائے۔

 تفصیلات کے مطابق دانش پرائمیر کرکٹ لیگ سیزن ون کا فائنل میچ ایس کے بی زیڈ کرکٹ گراونڈ ڈی ایچ اے کراچی میں سیگماء ایسوسیٹ اور الحام سپورٹس کے مابین کھیلاگیا،سیگماء ایسوسیٹ نے  پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اورز میں 9 وکٹون کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔

   ملک کرار  36 سیف علی 34 عبدالرحیم کے 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے  جبکہ الحام اسپورٹس کے جانب سے مرتضیٰ اور کاظم علی نے 3، 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی الحام اسپورٹس نے مقررہ۔اورز میں 8 وکٹوں کی نقصان پر 134 رنز بناکر  سیگماء ایسوسیٹ نے کامیابی حاصل کی۔

 عبدالرحیم اور فرحان شیخ نے 3 ،3 وکٹیں حاصل کیں ، مین آف دی میچ کا عبدالرحیم بیسٹ بیٹسمن آف ٹورنامنٹ طارق خان، بیسٹ باولر عمران سجاد،بیسٹ وکٹ کیپر نجم  پلئر آف دی ٹورنامنٹ طارق خان، قرار پائے مہمان خصوصی  محمد اسحاق علی، چیف ایگزیکٹو آفیسر آر بی اسپورٹس ریحان شیخ ۔

 عرفان دلاور بھی موجود تھے جنہوں نے رنر اور ونر ٹیموں میں ٹرافی تقسیم کئے۔