گاڑی روکنے پر خاتون نے ٹریفک پولیس افسر کو تھپڑ مار دیا

807

کراچی:گاڑی روکے جانے پر پی آئی ڈی سی ٹریفک سگنل کے قریب خاتون نے ڈی ایس پی ٹریفک پی آئی ڈی سی کو تھپڑ مار دیا۔خاتون مشتعل ہو کر ڈی ایس پی کو مسلسل دھکے دیتی رہی۔

خاتون پی آئی ڈی سی سے سلطان آباد کی جانب جانا چاہتی تھی سامنے سے ٹریفک کا فلو گزررہا تھا خاتون کی گاڑی نے زبردستی ٹریفک میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پرڈی ایس پی نے گاڑی کو روکا تو خاتون آپے سے باہرآگئیں ۔

ڈی ایس پی ٹریفک سیکشن خاتون سےمسلسل تعاون کی اپیل کرتےرہے خاتون نے ڈی ایس پی کودھکے دے کرہٹایااورساتھ موجود نوجوان نے گاڑی آگےبڑھائی موقع پرموجود شہریوں نے ٹریفک پولیس اورخاتون میں صلح کرادی تھی جس کے بعد خاتون گاڑی میں روانہ ہوگئی۔

ٹریفک پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ واقعے سے متعلق سول لائن تھانے میں متاثرہ ڈی ایس پی ٹریفک کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی گئی۔