جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے دفاعی بجٹ میں 13فیصد اضافہ کر دیا

390

نئی دہلی :جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے پاکستان اور چین کے ساتھ سرحد پر تنازعات اور جھڑپوں سے نمٹنے کیلئے سالانہ دفاعی بجٹ میں 13فیصد اضافہ کردیا۔

بھارت کی وزیر خزانہ نرملا سیتھارمن نے 550ارب ڈالر کے بجٹ کا اعلان کیا جس میں 73ارب ڈالر دفاع کی مد میں رکھے گئے ہیں، اسلحے کی درآمدات کیلئے بھارت زیادہ تر انحصار اپنے دیرینہ پارٹنر روس پر کرتا ہے جبکہ دیگر اسلحہ امریکا، فرانس اور اسرائیل سے خریداجاتا ہے۔

بھارتی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت فوجی آلات و اسلحہ سازی میں خود انحصاری کو فروغ دینا چاہتی ہے،واضح رہے کہ بھارت دنیا میں اپنی فوج پر سب سے زیادہ رقم خرچ کرنے والے ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہے۔