انسانی زندگی میں کچھ واقعات ایسے آتے ہیں جو دلچسپ موڑ لے لیتے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ بھارت کی ریاست بہار کے نالندہ ضلع میں پیش آیا جس میں 12ویں جماعت کے بورڈ کے امتحان میں 17 سالہ طالب علم کمرہ امتحان میں 500 لڑکیاں دیکھ کر گھبراہٹ کے باعث بےہوش ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکے کے اہل خانہ نے انکشاف کیا طالبات کی بڑی تعداد کی وجہ سے شنکر گھبرایا گیا جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شنکر نامی طالب علم جب بارہویں جماعت کا امتحان دینے سینٹر پہنچا تو اسے ایسے کمرے میں بھیجا گیا جہاں وہ ایک ہی لڑکا تھا اور وہاں 500 لڑکیاں تھیں۔
बिहार बोर्ड की 12वीं की परीक्षा के दौरान हुई अजीबोगरीब घटना | Unseen India pic.twitter.com/5awOkkjK6L
— UnSeen India (@USIndia_) February 1, 2023
رپورٹس کے مطابق منیش شنکر امتحان کی ٹینشن کے بجائے لڑکیوں کے بیچ ہونے کی ٹینشن لیتا رہا اور پھر بے ہوش ہوگیا جسے بعدازاں اسپتال لے جایا گیا۔
اطلاع کے مطابق اسکول انتظامیہ نے شنکر کو کمرہ امتحان سے فوری طور پر قریبی اسپتال لے گئی جہاں اس کا مکمل طور پر علاج کیا گیا۔
منیش شنکر کی آنٹی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران تصدیق کی کہ شنکر کو جب احساس ہوا کہ وہ 500 لڑکیوں میں اکیلا لڑکا ہے تو وہ گھبراہٹ کا شکار ہوا اور پھر زمین پر گر پڑا۔
خاتون نے مزید بتایا کہ وہ بخار میں مبتلا ہے اور اسپتال میں زیر علاج ہے،خاتون نے انکشاف کیا کہ بے ہوشی سے گرنے کے باعث منیش کا ہاتھ بھی فریکچر ہوگیا ہے۔