عمران خان نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کا جھوٹا ترین شخص ہے، شرجیل میمن

181

کراچی:سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کا جھوٹا ترین شخص ہے، عمران خان کیا بتا سکتے ہیں کہ آزاد ممبران کو جہازوں میں بھر بھر کے لانے کے کتنے پیسے دیے۔

شرجیل انعام میمن نے عمران خان کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنے خطاب میں قرآن پاک بیچ میں لے آیا، سیاست میں قرآن پاک کو لانا مناسب بات نہیں، کیا وہ قرآن پاک اٹھا کر بتا سکتے ہیں کہ فرح گوگی نے کرپشن کے کتنے پیسے جادوگرنی کو دیے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ کیا وہ بتا سکتے ہیں کہ توشہ خانہ تحفے کتنے میں خریدے اور جھوٹی رسیدیں بنا کر کتنے میں بیچے، عمران خان بتائیں کہ فارن فنڈنگ کے کتنے پیسے کہاں چھپائے۔