ثانیہ مرزا کا گھر واپسی پر شاندار استقبال ، ویڈیو وائرل

248

دبئی:معروف بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا گزشتہ ہفتے آسٹریلین اوپن میں اپنے آخری میچ کے بعد دبئی میں اپنی رہائش گاہ پہنچیں تو ان کے اہل خانہ اور دوستوں نے شاندار استقبال کیا۔

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد گھر پہنچنے پر شاندار استقبال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں ثانیہ کے دوست، احباب اور عزیز و اقارب ان کا بے حد گرمجوشی سے استقبال کرتے نظر آرہے ہیں۔

https://www.instagram.com/p/Cn_BzlfPq74/?utm_source=ig_web_copy_link

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو پوسٹ کے عنوان میں ٹینس سٹار نے لکھا کہ جب آپ اپنے گھر آتے ہیں تو احساس ہوتا ہے کہ آپ کے پاس دنیا کے سب سے بہترین اہل خانہ اور دوست احباب ہیں،شکریہ ،انہوں نے مزید لکھا کہ وہ ان سب کی جانب سے استقبال دیکھ کر واقعی حیران ہوگئیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین اور بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ تقریب کی اس ویڈیو میں ثانیہ کے شوہر اور قومی کرکٹر شعیب ملک بھی موجود ہیں جنہوں نے نہ صرف ثانیہ کو گلے لگایا بلکہ گلدستہ دے کر ان کا خیرمقدم بھی کیا ہے جس کے بعد اس جوڑی کی طلاق سے متعلق گردش کرتی تمام خبریں دم توڑ تی نظر آرہی ہیں۔