کراچی:پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان ہمارا معاشرہ اور ملک تباہ کرنا چاہتا ہے، یہ ذہنی طور پر مفلوج آدمی ہے اور ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،عمران خان کے اثاثوں میں وزیراعظم بننے کے بعد اضافہ ہوا۔
سعید غنی نے کہاکہ شیخ رشید کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی ہے، ان کے خلاف بھی سخت کارروائی ہونی چاہیے، گرفتاری کے بعد ان کی زبان دیکھیں، ان کی کرپشن سب کے سامنے آچکی ہے، یہ بد کردار، جھوٹا اور منافق آدمی ہے۔
پی پی رہنما نے کہا کہ عمران خان کے بیان پر لیگل نوٹس بھیجا گیا ہے، یہ عدالت میں آکر آصف زرداری پر لگائے الزام ثابت کریں، الزام کی نوعیت کا اندازہ لگائیں، اگر عمران خان کو کچھ ہو جائے تو ہماری قیادت پر الزام آئے گا، اس لیے عمران خان کے لگائے گئے الزام کی تحقیقات ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان بے شرمی سے جھوٹ بولتا ہے، کوئی بھی شخص اس حد تک نہیں جاسکتا جہاں تک عمران خان گیا ہے، انہیں بھارتی اور یہودی ایسے ہی پیسے نہیں دے رہے تھے، کچھ مقاصد تھے۔