میری فٹنس کا 25سالہ کھلاڑی سے موازنہ کیا جا سکتا ہے ، شعیب ملک

303

 لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دنیا بھر میں فٹنس کے لیے مقبول شعیب ملک نے اب تک ریٹائر نہ ہونے کی وجہ بتا دی۔

حال ہی میں بنگلادیش پریمیئر لیگ(بی پی ایل)میں رنگپور رائیڈرز کی طرف سے کھیلنے والے پاکستانی آل راﺅنڈر نے کہا کہ میرا یقین کریں حالانکہ میں ٹیم میں عمر میں سب سے بڑا ہوں، آپ میری فٹنس کا 25سالہ کھلاڑی سے موازنہ کر سکتے ہیں۔

بی پی ایل کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کرکٹ کھیلتا رہوں گا اور اسی لیے میں ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچ بھی نہیں رہا۔