بھارتی پروپیگنڈے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہو گا، مشعال ملک

362

لاہور : کشمیری حریت رہنمایسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی آزادی کے لیے نوجوانوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور بھارتی منفی پروپیگنڈے کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہو گا۔

مشعال ملک نے کہاکہ  کشمیر یوں کے لیے سب سے بڑی سپورٹ پاکستانی عوام ہیں جو پوری دنیاتک کشمیر کا پیغام عام کر سکتے ہیں ، کشمیری عوام ایک آزاد فضا میں سانس لینے کے لیے برسوں سے قربانیاں دیتے آ رہے ہیں۔

مشعال ملک نے کہا کہ ہم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہر سال 5فروری کو پوری دنیا تک اپنی آواز پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن بھارتی جارحیت بدستور قائم ہے اور خصوصا 5اگست 2019کے بعد کشمیریوں پر ہونے والے مظالم مزید بڑھ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب ہمیں اپنی جدو جہد کو مزید تیز کرنا ہو گا اورآئندہ برس 5فروری سے قبل تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے پوری دنیا تک اپنی آواز پہنچا نا ہو گی۔