مکی آرتھر کا دوبارہ کوچ بننا’’ پاکستان کرکٹ پر طمانچہ‘‘ہے،مصباح

359

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی جانب سے مکی آرتھر کو ہی پاکستان ہیڈکوچ بنانے پر تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

کرکٹ ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں سابق کپتان اور کوچ مصباح الحق نے کہا کہ مکی آرتھر کی قومی ٹیم میں بطور ٹیم ڈائریکٹر یعنی کوچ کے طور پر دوبارہ خدمات حاصل کرنا پاکستان کرکٹ پر ایک طمانچہ ہے کہ ہم ایک ہائی پروفائل فل ٹائم کوچ تلاش کرنے کے قابل نہیں۔

مصباح الحق نے سابق کرکٹرز پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے نظام کی ساکھ کو نقصان پہنچایا اور پی سی بی کو کوچنگ کے کرداروں کے لیے ملکی سرزمین سے باہر دیکھنے پر مجبور کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ شرم کی بات ہے کہ بہترین لوگ آپکے لیے آنا نہیں چاہتے آپ کسی ایسے شخص کو لانا چاہ رہے ہیں جو ہماری کرکٹ کو دوسرے آپشن کے طور پر دیکھ رہا ہو۔