وزیر اعظم کی قیادت میں پی ڈی ایم حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے، محمد حسین محنتی

218
their rights

کراچی:میر جماعت اسلامی سندھ و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی قیادت میں دس ماہ سے قائم پی ڈی ایم حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے 77ارکان پر مشتمل وفاقی کابینہ ،وزراء مشیروں کی فوج ظفرموج اور معیشت پر بوجھ کے سوا کچھ نہیں ہے۔

محمد حسین محنتی نے کہاکہ  عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں 35روپے فی لٹر اضافہ حکومتی دعووں کی نفی اور عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے، جس سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔

محمد حسین محنتی نے کہاکہ سیاسی قیادت کی اقتدار کیلئے رسہ کشی اور مفاد پرستانہ پالیسیوں کے نتیجے میں ملک نت نئے بحران کے دلدل میں اور عوام کا زندہ رہنا مشکل بنادیا گیا ہے، ملک میں حقیقی تبدیلی اور مسائل سے نجات کا واحد حل قرآن وسنت کا نفاذ اور دیانتدار قیادت کا انتخاب ہے۔

صوبائی امیر کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات سے ثابت ہوگیا کہ ان کا مقصد عوام کے مسائل حل اور ملک کو مہنگائی کے بحران سے نکالنا نہیں بلکہ اپنے مقدمات کاخاتمہ اور لوٹ مار کی دولت کو تحفظ فراہم کرنا تھا، نیب قوانین کو کمزور کرنا اس کا واضح ثبوت ہے ،عوام کو تبدیلی کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہوگا۔