روشنی سے توانائی لیکر ہوا کے دوش پر اُڑنے والا پری روبوٹ

852

فن لینڈ: سائنسدانوں نے ہلکا پھلکا اڑن روبوٹ تیار کر لیا جو ہوا کے دوش پر ایک سے دوسرے مقام تک پہنچتا ہے تو دوسری جانب روشنی سے توانائی لیتا ہے۔ اسی کو دیکھتے ہو‏ے روبوٹ کو پری کا نام دیا گیا ہے۔

فلائنگ ایئرو روبوٹس بیسڈ لائٹ ریسپانسو مٹیریئلز اسمبلی (فیری) رکھا گیا ہے جسے ٹیمپیئر یونیورسٹی کے جیان فینگ یانگ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے۔ یہ روبوٹ عین اس بالوں والے بیج کی طرح ہے جو ہوا کے ذریعے دوردراز علاقوں تک پہنچتے ہیں۔

اس میں ایک نرم ایکچوایٹر لگایا گیا ہے جو ’لکوئیڈ کرسٹلائن ایلاسٹومر‘ سے بنا ہے اور روشنی پر اپنا ردِ عمل ظاہر کرتا ہےدلچسپ بات یہ ہے کہ روبوٹ کا وزن صرف سواگرام ہے جو ہوا کے ذریعے طویل فاصلے تک اڑسکتا ہے۔ اسے روشنی، لیزر شعاع یا ایل ای ڈی وغیرہ سے اڑایا جاسکتا ہے۔

تھوڑی سی تبدیلی سے اس کے ابھار اپنی شکل بدل سکتے ہیں ۔ اسے اڑانے کے لیے روشنی کی شعاع یا ٹارچ ہی کافی ہوسکتی ہے۔ اگلے مرحلے میں ماہرین سے سورج کی روشنی سے اڑانا چاہتے ہیں۔