پنجاب: 97 معطل افسران کو فوری طور پر عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم

594

لاہور: عدالت عالیہ نے پی ٹی آئی دور حکومت میں تعینات کیے گئے 97 لا افسران کو کام سے روکنے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف حکومت کے تعینات کردہ 97 لا افسران کو کام سے روکنے کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔جسٹس شاہد کریم  نے سماعت کے دوران لا آفیسرز کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ 4 دن ہو گئے عدالتوں میں کام نہیں ہورہا۔ سائلین کا کسی کو کوئی خیال نہیں۔

جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی دور حکومت کے تعینات کردہ 97 لا افسران کو کام سے روکنے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے لا افسران کو فوری طور پر عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ نگراں کابینہ کی منظوری سے سیکرٹری قانون نے پرانے لا افسران کو کام سے روکنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا ۔