کراچی: قائم مقام سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان عطیہ نثار نے کہا ہے کہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لیے امانتدار اور باصلاحیت قیادت ناگزیر ہے۔
عطیہ نثار نے کہاکہ عوام تمام پارٹیوں کو آزما چکی جنہوں نے پرفریب نعروں کے ذریعے اقتدار میں آکر قومی خزانوں کو لوٹا اور ملک کو تباہی کی دہانے پر پہچادیا ۔
انہوں نے ناظمات کو تاکید کی کہ وہ قرآن کی دعوت,تربیت کے ذریعے عوام کی ذہن ساذی کریں۔
اس موقع پر موجود ناظمہ صوبہ سندھ رخشندہ ناز نے کہا کہ قران کی بے حرمتی کے واقعات تشویش ناک ہیں، پونے دو ارب مسلمانوں کی موجودگی میں مسلسل اس طرح کی مذموم حرکتیں لمحہ فکریہ ہیں۔