بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20سیریز جیت لی

539

احمد آباد :بھارت نے نیوزی لینڈ کو آخری اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 168رنز کے واضح مارجن سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2سے اپنے نام کر لی۔

بھارتی میڈیاکے مطابق احمدآباد میں کھیلے گئے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 234رنز بنائے،شبمان گل نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 126رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، راہول ٹریپاتھی نے 44رنز بنائے جبکہ مچل بریسویل، بلیئر ٹکنر، آئش سودھی اور ڈیرل مچل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 12.1اوورز میں محض 66رنز پر ڈھیر ہو گئی، 9کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور کرنے میں ناکام رہے،ڈیرل مچل 35رنز بنا کر نمایاں رہے ، پانڈیا نے 4جبکہ ارشدیپ سنگھ، عمران ملک اور شیوام ماوی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا،شبمان گل میچ اورپانڈیا سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔