کاروبار کے اختتام پر ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

461

کراچی:کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ ریکارڈ کیا گیا، انٹربینک میں ڈالر مزید 2 روپے 53 پیسے مہنگا ہوگیا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی خرید و فروخت 271 روپے 35 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 268 روپے 82 پیسے تھی، گزشتہ چھ سیشنز کے دوران انٹربینک میں ڈالر 40 روپے 46 پیسے مہنگا ہوا ہے۔