چین کے جنگی خطرات سے نمٹنے کیلئے فلپائن امریکا کو اڈے دینے پر تیار

273

منیلا :چین کے بڑھتے ہوئے فوجی اثرورسوخ کے پیش نظرفلپائن نے امریکہ کو اپنے فوجی اڈوں تک رسائی دینے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات کو فلپائن میں موجود امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے فلپائنی صدر اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں کیں،جس میں فلپائن نے امریکا کو اڈے دینے کی حامی بھر لی۔

اس موقع پر امریکی و فلپائنی حکام کا کہنا تھا کہ 2014 کے معاہدے کے تحت امریکہ کو فلپائن میں مزید 4 مقامات تک رسائی دی جائے گی۔دونوں ممالک کے حکام کا کہناتھا کہ5مقامات کے انفرا اسٹرکچر پر سرمایہ کاری کے لیے امریکا نے 82 ملین ڈالر مختص کیے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا کو فلپائن کے فوجی اڈوں تک مشترکہ تربیت، ایندھن ذخیرہ کرنے اور دیگر اقدام کی اجازت ہوگی۔