نواز شریف کے ترجمان نے شاہد خاقان کے استعفے کی تصدیق کردی

794

لاہور: مریم نواز اور نوازشریف کے ترجمان محمد زبیر نے شاہد خاقان عباسی کے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے (ن) لیگ کے ترجمان محمد زبیر نے میں کہا کہ شاہد خاقان عباسی (ن) لیگ کے سینئر رہنما ہیں، سینئر نائب صدر کا عہدہ چھوڑنے سے شاہد خاقان عباسی کے قد پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔شاہد خاقان عباسی وزیراعظم رہ چکے ہیں اور پارٹی کو ان کی ضرورت ہے۔

انہوں کامزید کہنا تھاکہ مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار بڑے عہدے پر ہیں۔ پارٹی کا گند عوامی سطح پر زیر بحث نہیں لانا چاہتا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بارے میں بات کرتےہوئےکہا کہ قیمتیں عالمی منڈی سے منسلک ہیں اوپر نیچے ہوتی رہتی ہیں لہذا روس سے تیل ڈالرز یا چینی کرنسی میں خریدنا ہے ابھی بات چل رہی ہے۔