ایس اے 20،جوہانسبرگ سپر کنگز کا بقیہ میچز کیلئے میتھیو ویڈ سے معاہدہ

490

کیپ ٹاؤن:سائوتھ افریقی ٹی 20لیگ ( ایس اے 20) کی فرنچائز جوہانسبرگ سپر کنگز نے لیگ کے بقیہ میچز کیلئے آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ سے معاہدہ کر لیا،

تفصیلات کے مطابق 36 ٹیسٹ، 97ون ڈے اور 75ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے میتھیو ویڈ ایس اے 20کے بقیہ میچز میں سپر کنگز کی نمائندگی کریں گے۔

آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )مینز ٹی 20ورلڈ کپ 2021میں آسٹریلیا کی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے اور انہوں نے میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کیخلاف میچ میں شاندار اننگ بھی کھیلی تھی،قیل ازیں میتھیو ویڈ نے آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ ( بی بی ایل )میں ہوبارٹ ہریکینز کی نمائندگی کی ہے اور وہ لیگ کے 17ویں ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

انہوں نے 25.28کی اوسط اور 131.19کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ 307رنز بنائے ہیں،جنوبی افریقی لیگ میں کھیلنے کے بعد ویڈ 13فروری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے آٹھویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔