عمران خان کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کرنا ہوگا، رانا ثنا اللہ

304
Rana Sana

بہاولپور:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن اکتوبر میں ہوں یا پہلے جب بھی ہوں عمران خان کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کرنا ہوگا، ورنہ یہ ملک کو کسی حادثے سے دوچار کر دے گا، کارکن یہ پیغام گھر، گھر پہنچائیں اور آپس کے اختلافات کو بھلا دیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پنجاب کی حد تک ذمہ داری لیتا ہوں (ن) لیگ اکثریت لیکر حکومت بنائے گی، عمرانی ٹولے کے دور میں ساری قیادت جیلوں میں تھی، عمران خان اپنی مقبولیت کے جھوٹے دعوے کر رہا ہے، کہتا تھا اسلام آباد سمندر لیکر آوں گا، ذلیل ہو کر واپس آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ  کارکن لوگوں کو سمجھائیں مہنگائی اور مشکل وقت نواز شریف کے خلاف سازش کرنے کی وجہ سے ہے، یہ شخص فتنہ اور فساد ہے، یہ کہتا ہے مخالفین کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا، یہ ملک کی سیاست میں ناسور ہے قوم کو ادراک کرنا چاہیے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ پرعملدرآمد نہ کیا جاتا تو پاکستان ڈیفالٹ کر جاتا، مجبوری کے تحت قیمتوں کو بڑھایا گیا، بجلی، گیس اورپٹرول کی قیمتوں نے عام لوگوں کو متاثر کیا ہے، پاکستان میں مہنگائی کا طوفان آیا ہے جس میں ہمارا قصور نہیں، بدبخت انسان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا تھا۔