اسحاق ڈار شریف خاندان کیلیے منی لانڈرنگ کرنے میں ماہر ہیں، رہنما پی ٹی آئی

300

کراچی: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )  کے پارلیمانی لیڈر و ڈپٹی سیکریٹری جنرل خرم شیر زمان  نے کہا ہے کہ یہ مافیا  جانتا ہے کہ الیکشن صرف عمران خان کا  ہیاسحاق ڈار کو  معیشت کا ارسطو بناکرلایا گیا،مگر ڈار صاحب کی کارکردگی ڈالر کے ریٹ سے ہی  واضع  ہوگئی اسحاق ڈار  شریف خاندان کے لیے منی لانڈرنگ کرنے میں ماہر ہیں۔

خرم شیر زمان نے اسحاق ڈار پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ  ایسے شخص کو ملک کی کیا فکر؟ اسحاق ڈار کو تو دوبارہ جہاز میں بٹھاکر لندن بھیج دیا جائے گا، مگر اس قوم کی پرواہ کرنے والا یہاں کوئی نہیں جس کا جینا مرنا اپنے وطن سے ہو۔

رہنما پی ٹی آئی  کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے امپورٹڈ حکومت کو گھر بھیجنا ضروری ہے، حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں نے ان کے چہروں کو بے نقاب کردیا، مہنگائی مارچ نکالنے والوں کا بس چلے تو سانس لینے پر بھی ٹیکس لگادیں، حکومتی نااہلی کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری ختم ہورہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ  نوجوان پاکستان سے باہر نوکریوں کی تلاش میں ملک چھوڑ کر جارہا ہے، سیاسی افراتفری کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کریش ہونا معمول بن گیا ہے،  بدترین مہنگائی سے چھٹکارا حاصل کرنے کا واحد حل الیکشن ہے۔

خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ لفظ الیکشن کا سن کر ہی پی ڈی ایم کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں، حکومت کی ترجیح عوامی ریلیف نہیں مخالفین کی آواز بندی ہے، شریف خاندان کی زندگی، گھر، بچے، رشتہ دار روزے،عیدیں،شب راتیں،تہوار،سالگراہیں، اجلاس، علاج، مشاورت، منصوبہ سازی،  جائیدادیں، کاروبار،  پیسہ،  رہنا، سونا  جاگنا،  کھانا  پینا سب لندن میں، مگر حکومت پاکستان میں کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ  شریف خاندان کے  ہر عمل سے ان کے امپورٹڈ ہونے کی  صدائیں آتی ہیں،آج مہنگائی پر خود سرکس کرنے والی پی ڈی ایم کے پاس سوائے توشہ خانہ  پر بات کرنے  کے  کچھ نہیں ہے۔