پختونخوا کو انسداددہشت گردی کیلیے اربوں روپے دیے، کہاں گئے؟ وزیراعظم

382
anti-terrorism

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کو انسداد دہشت گردی کے لیے اربوں روپے دیے گئے، ان کا حساب دیا جائے کہ وہ کہاں گئے؟، 10سال  پی ٹی آئی کی حکومت تھی،اللہ جانے 417ارب روپے کہاں گئے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پیسہ خیبرپختونخوا کی پولیس اور سکیورٹی فورسزکی بہتری کے لیے استعمال ہوناتھا،دہشت گردی کے نتیجے میں بے نظیر بھٹو شہید ہوئیں اور دہشت گردی  کا یہ ناسور پھر سر اٹھارہا ہے، دہشت گردوں کو دوبارہ کون لے کر آیا؟، دہشت گردی کے واقعے پر کراچی سے خیبر تک ہر آنکھ اشکبار ہے۔ ہم نے مناسب اقدامات نہ کیے تو  دہشت گردی  پاکستان  میں پھیل جائیگی۔

بدھ کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پشاور دھماکاافسوسناک  ہے۔ تاریخ خیبر پختونخوا کی ماں ،بہنوں اور بیٹوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی۔ وزیراعظم ے کہا کہ خیبر پختونخوا کو این ایف سی ایوارڈز کی مد میں 417 ارب روپے ادا کیے جا چکے ہیں۔ صوبوں، وفاق کا حصہ  تقسیم سے پہلے ایک فیصد تھا۔ خیبرپختونخوا کو 417ارب روپے  دیے گئے یہ پیسہ کدھر گیا؟۔ 10سال  پی ٹی آئی کی حکومت تھی،اللہ جانے 417ارب روپے کہاں گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہتان بازی نہیں کررہا،2010 سے اب تک دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے  رقم دی گئی ۔ پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس وسائل تھے تو  ہم نے سی ٹی ڈی قائم کی۔ خیبر پختونخوا دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ  ہے۔ خیبرپختونخوا   کو اربوں روپے ملے جوکسی اور صوبے کونہیں ملے۔ پی ٹی آئی نے 10سال  خیبرپختونخوا میں حکومت کی اور پھر کہا کہ وسائل نہیں  ہیں۔صوبے کو دیا گیا پیسہ خیبرپختونخوا کی پولیس اور سکیورٹی فورسزکی بہتری کے لیے استعمال ہوناتھا۔