سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا

905
gold price

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے سے ملک میں بھی سونے کے نرخوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ 27 ڈالر فی اونس بڑھ گئے جس کے بعد نئی قیمت 1929 ڈالر تک پہنچ گئی۔ بین الاقوام اضافے کے نتیجے میں ملک میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

ملک میں سونے کی نئی قیمت میں فی تولہ 3 ہزار 500 روپے اضافہ ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 5 ہزار روپے کی سطح پر آ گئی جب کہ ملک میں 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 75 ہزار 754 روپے تک پہنچ گئی۔

ملک کے بڑے شہروں کراچی، حیدرآباد، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 205000 روپے  اور فی 10 گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 175754 روپے کی سطح پر آگئی۔