بارش کی متوقع صورت حال کے پیش نظر مسجد نبوی ﷺ کے انتظامی امور میں تیزی

380

مدینہ منورہ :مسجد نبوی ﷺ کے انتظامی امور کے ذمہ دار حکام نیبتایا ہے کہ متوقع بارشوں اور خراج موسم کے پیش نظر حرم نبوی میں زائرین اور نمازیوں کے لیے انتظامی امور کی انجام دہی تیز کردی گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسجد نبوی ﷺکے انتظامی امور کی ذمہ دار ایجنسی نے مدینہ منورہ میں متوقع بارش کی صورتحال کے تناظر میں اپنی تیاریاں اور کوششیں بڑھا دی ہیں تاکہ مسجد نبوی ﷺ میں زائرین اور نمازیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایجنسی نے مسجد نبوی اس کی چھت اور اس کے صحن کے اندر واٹر سکشن اور واشنگ مشینیں تقسیم کی ہیں اور مسجد کے اندر اور اس کے صحن میں تمام انتظامی کام تیز کردیے ہیں۔

 مسجد نبوی ﷺ میں کام کرنے والے رضا کاروں اور ورکرز کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے۔