ملک پر جو حالات گزرے، شکر ہے کہ پاکستان بچ گیا، مریم نواز

481
not be left alone

بہاولپور: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان پر جس طرح کے حالات گزرے ہیں، شکر ہے کہ ملک بچ گیا۔

پنجاب کے شہر بہاولپور میں مسلم لیگ ن کے تنظیمی کنونشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ مخالفین نے اقتدار سنبھالتے ہی سمجھا کہ مسلم لیگ خاموش ہے اور اسے دبا دیا گیا ہے، انہوں نے عمران خان کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تم نے میدان کے جتنے چکر لگانے تھے لگا لیے ہیں، اب ن لیگ کی باری ہے۔ یہ پارتی نہ تو کسی سے دبی ہی اور نہ ہی کمزور ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان نے تو ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھوا دیا تھا، ن لیگ کو مہنگائی کا احساس ہے۔ نواز شریف اور شہباز شریف نے پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کے حالات سے پاکستان گزرا ہے، ہمیں شکر کرنا چاہیے کہ ملک بچ گیا۔ اب پاکستان میں نواز شریف کے سوا کوئی دوسری چوائس نہیں ہے۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف دور کے 9 سال نکال دیں تو باقی کھنڈرات بچتے ہیں۔ خود پر ہونے والی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں کسی بھی طرح کے عہدوں کی محتاج نہیں ہوں، اس سے بغیر بھی عوام کے ساتھ تھی، آج بھی عوام کے ساتھ ہوں۔ ہمیشہ عوام ہی میری قوت رہے ہیں۔