جماعت اسلامی سندھ کے تحت 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا

261

کراچی: جماعت اسلامی سندھ کے تحت 5 فروری کو کراچی تا کشمور سندھ بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔

، جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق پانچ فروری کو کراچی، حیدرآبا، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد،تھرپارکر،نواب شاہ، سانگھڑ،میرپورخاص،گھوٹکی،خیرپور شکارپور،کندھ کوٹ اور ٹھٹہ سمیت سندھ بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلیاں، مظاہرے، ہاتھوں کی زنجیر اور سیمینار منعقد کئے جائیں گے۔

جن سے جماعت اسلامی کے مرکزی صوبائی ومقامی رہنماوں کے علاوہ دیگر سیاسی، سماجی جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کرینگے۔ کراچی میں مرکزی سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، حافظ نعیم الرحمن، میرپورخاص میں مرکزی نائب امیرڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، حیدرآباد میں مرکزی نائب امیر راشدنسیم، سکھرمیں مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو،نواب شاہ میں صوبائی امیرمحمد حسین محنتی ،لاڑکانہ میں کاشف سعید شیخ،ٹھٹھہ میں رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید ، شکارپور میں صوبائی نائب امیرپروفیسر نظام الدین میمن، گھوٹکی میں صوبائی نائب امیر ممتازحسین سہتو، کندھکوٹ میں صوبائی نائب امیرحافظ نصراللہ چنا،جیکب آباد میں علامہ حزب اللہ جکھرو،دادومیں عبدالحفیظ بجارانی،عمرکوٹ میں محمد افضال،بدین میں مولانا عبدالقدوس،تھرپارکر میں مولانا آفتاب ملک،شہدادپورمیں حافظ طاہرمجید، ٹنڈوالہیارمیں امتیازاحمد پالاری،جام شورومیں عبدالوحیدقریشی یوم یکجہتی کشمیر ریلیوں کی قیادت و خطاب کریں گے۔

 دریں اثناء جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے کہاہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت کی انتہا اور جنت نظیر وادی کشمیر کو جہنم میں بدل دیا ہے۔1275دنوں سے مسلسل کرفیو اور نوجوانوں کو گھروں سے اٹھا کر شہید کرنے کے واقعات پر عالمی ضمیر اور حقوق انسانی کی تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت تمام ظلم و ستم اور اشتعال انگیز ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیری عوام سے امن پسندی، جذبہ حریت اور شوق شہادت ختم نہیں کرسکا ہے۔ کشمیر کو بانی پاکستان قائد اعظم ؒنے شہ رگ قرار دیا تھا اس لیے کشمیر کی آزادی کے بغیر تکمیل پاکستان نامکمل ہے۔