ملک میں مہنگائی نے آسمان چھو لیا، 47 برس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

944
inflation

پاکستان میں دن بہ دن بڑھتی مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی نے گزشتہ 47 برس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں افراط زر کی شرح گزشتہ 5 دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی  ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2023ء میں افراط زر کی شرح 27.6 فیصد تک پہنچ گئی۔ اس سے قبل مئی 1975ء میں افراط زر 27.8 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

جنوری 2022ء میں افراط زر کی شرح 13 فیصد، اگست میں 27.25، دسمبر میں 24.5 فیصد رہی۔ جولائی تا جنوری اوسط افراط زر 25.40 فیصد رہی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں اوسط افراط زر 10.26 فیصد رہی تھی ۔