پاکستان میں مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

375
Inflation rate

اسلام آباد: پاکستان میں مہنگائی کی شرح ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔

ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کیاعدادوشمارجاری کردیے جس کے مطابق جنوری کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 2.9 فیصد اضافہ ہوا اور ملک میں مہنگائی 27.6 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2022 تا جنوری 2023 مہنگائی کی مجموعی شرح 25.40 فیصدریکارڈ کی گئی جب کہ جولائی 2021 تا جنوری 2022 مہنگائی کی مجموعی شرح 10.26 فیصد تھی۔

ادارہ شماریات کا بتانا ہے کہ جنوری میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 2.4 فیصد اضافہ ہوا اور شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 24.4 فیصد رہی جب کہ دیہی علاقوں میں جنوری کے دوران مہنگائی کی شرح میں 3.6 فیصد اضافہ ہوا اور شرح 32.3 فیصد ہوگئی ۔