بوری بند لاشیں ملنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے، حلیم عادل

213

کراچی:قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل کہا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ شہری غیر محفوظ ہوکر رہ گئے ہیں پولیس ناکام ہوچکلی ہے ڈاکو آزاد گھوم رہے ہیں۔

حلیم عادل نے کہا کہ  سال 2023 کے پہلے مہینے میں 14 شہری مزاحمت پر قتل ہوچکے ہیں 55 سے زائد افراد کو زخمی کیا گیا ہے ایک بار پھر بوری بند لاشیں بند لاشیں ملنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

 حلیم عادل نے کہا مراد علی شاہ وزیر اعلی اور وزیر داخلہ بھی ہیں کوئی جواب دے سکتے ہو کہ کراچی کے معصوم شہریوں کی جانوں کا تحفظ کون کریگا سندھ پولیس کیا کر رہی ہے پولیس کو سیاسی بنا دیا گیا ہے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کون کرے گا؟

انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کی وجہ سے شہریوں کا باہر نکلا بھی محال ہوگیا ہے ڈاکو سرے عام لوٹ مار کرتے ہوئے شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں پولیس سیاسی پروٹول میں لگی ہوئی ہے۔