کراچی میں معروف بزنس مین کی گاڑی پرفائرنگ، 2 افراد زخمی

280
businessman

کراچی: کراچی کے علاقے سائٹ ایریا کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ معروف بزنس مین محمد لاکھانی کی گاڑی پر کی گئی ہے تاہم کسی فرد کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ بزنس مین کی حالت خطرے سے باہر ہے، فائرنگ دو اطراف سے موٹرسائیکل سوار ملزمان نے کی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے بتایا کہ بظاہر لگتا ہے کہ محمد لاکھانی کو ٹارگٹ کیا گیا ہے جبکہ گاڑی میں دو ہی افراد موجود تھے۔

عرفان بلوچ نے مزید کہا کہ محمد لاکھانی کی حالت خطرے سے باہر ہے، فائرنگ کا واقعہ سائٹ سے تھانے کی حدود میں پیش آیا۔عینی شاہد نے بتایا کہ گاڑی پر فائرنگ ہوئی، تو ہم سب بھاگ گئے تھے، گاڑی میں زخمی شخص کے پیٹ میں گولی لگی تھی۔