کورونا ، 19نئے کیسزرپورٹ،11 مریضوں کی حالت تشویشناک

470

اسلام آباد :مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھرمیں 19نئے کیسزرپورٹ ہوئے ۔قومی ادارہ  برائے صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 797 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 19 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اسی طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کیسز کی شرح 0.50 فیصد رہی ، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ11 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

#