جنرل عاصم کو امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل کوریلا کا فون،پشاور حملے پر تعزیت

305

واشنگٹن:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیراحمد شاہ کو امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کوریلا نے ٹیلی فون کیا جس میں پشاور میں ہونے والے حملے میں شہید ہونے والوں کےلئے تعزیت کا کا اظہار کیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سینٹ کام کمانڈر جنرل کوریلا نے ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے پشاور پولیس لائنز میں دہشتگرد حملے پراہل پاکستان اوراہل پشاور کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

سینٹ کام کے مطابق جنرل عاصم منیر اور جنرل کوریلا کے درمیان انسداد دہشتگردی اور سرحدی سلامتی پربھی بات چیت ہوئی ہے۔