آئندہ سال صرف خواتین پر مشتمل مشن خلا میں روانہ ہوگا

961
new satellites

واشنگٹن: دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص جیف بیزوس کی اسپیس کمپنی بلیو اوریجن آئندہ برس مکمل طور پر خواتین عملے پر مشتمل مشن کو خلاء میں بھیجی گی۔

جیف بیزوس کی دوست لورین سینچیز کا وال اسٹریٹ جرنل سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ 2024ء کے ابتدا میں بھیجے جانے والے مشن کی رہنمائی کریں گی۔لورین سینچیز کے ساتھ مشن پر جانے والی دیگر 5 خواتین کی شناخت لاؤنچنگ سے قریب ظاہر جائے گی، تاہم مشن کے حوالے سے کمپنی کی جانب سے تصدیق کی جانی باقی ہے۔

واضح رہے ایمازون کمپنی کے بانی اور سابق سی ای او جیف بیزوس 20 جولائی 2021ء کو خلا میں عملے سمیت بھیجے جانے والے پہلے مشن میں سوار تھے۔لورین سینچیز کی جانب سے بتایا جانے والا یہ منصوبہ ناسا کے منصوبے سے مشابہ ہے جس کے تحت 2025ء میں چاند پر بھیجے جانے والے آرٹِمس پروگرام میں پہلی خاتون خلا نورد موجود ہوں گی۔