پشاورمسجد دھماکہ حکمرانوں کی غفلت کے نتائج ہے، مولانا عبد الحق ہاشمی

317

کوئٹہ:امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہےکہ پشاورمسجد دھماکہ، لسبیلہ کوچ حادثہ،کوہاٹ کشتی حادثہ سب اسٹبلشمنٹ، حکمرانوں کی نااہلی،ناکامی وغفلت کے نتائج ہے۔

مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ عوام غم وسوگ میں تھے کہ حکمرانوں نے پٹرولیم مصنوعات میں بدترین اضافہ کے بم برسانے شروع کیے، آئی ایم ایف کی ایماوحکومتی عیاشیوں شاہ خرچیوں کو پورا کرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات وٹیکسزاور مہنگائی میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت  فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات میں ظالمانہ اضافہ واپس لیں اور حکومتی اخراجات شاہ خرچیوں ،مراعات ،وزراء کی تنخواہوں میں سو فیصد کمی کریں، حکومت نے اجلاس ،مراعات،دیگرسرگرمیوں کے حوالے سے کوئی سادگی قناعت اوربچت والی پالیسی نہیں اپنائی ہے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  آئی ایم ایف بھی حکمرانوں کی شاہ خرچیوں وعیاشیوں فضول اخراجات میں کمی کے بجائے عوام کو دبانے ،عوام پر ٹیکسزلگانے ،عوام کوزندہ درگورکرنے والی عوام دشمن پالیسی پرگامزن ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آئی ایم ایف عوام وپاکستان کے خلاف اور لٹیروں ظالموں ملک وملت دشمنوں کیساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ان نااہل ناکام حکمرانوں کو بھاری سودی قرض دیکروصولی عوام سے کرنا چاہتاہے سابقہ پی ٹی آئی حکومت کی طرح موجودہ چودہ جماعتوں اے پی ڈی ایم حکومت کے تمام دعوے ہوا میں تحلیل ہو چکے ہیں جس وزیر خزانہ کو معیشت کا افلا طون بنا کر لایا گیا تھا اس سے معیشت سنبھل رہی ہے اور نہ ہی ڈالر۔