مولانا ہدایت الرحمان کی تحریک عوامی قانونی اور آئینی ہے، مولاناعبدالکبیر شاکر

609
constitutional

کوئٹہ: نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالکبیر شاکر،زاہدا ختر بلوچ نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگر قائدین کو گوادر کوئٹہ اور پھر گوادرمنتقل ہونے ،پیشیوں ومقدمات میں الجھانے کے بجائے فوری رہا مقدمات ختم اورگوادر کے عوام کے تسلیم شدہ مطالبات مان کر بنیادی حقوق فراہم کیے جائیں۔

ان کاکہناتھاکہ مولانا ہدایت الرحمان کی تحریک عوامی قانونی اور آئینی ہے جماعت اسلامی نے حکمرانوں واسٹبلشمنٹ کی زیادتیوں کی وجہ سے بلوچستان کو حق دو تحریک شروع کی ۔جس کے بعد گوادر میں بھی بلوچستان کے عوام کی محرمیوں ،زیادتیوں نانصافیوں کی وجہ سے حق دو تحریک وجودمیں آئی ہے جو قانونی آئینی اور جمہوری تحریک ہے ۔

 ان  کاکہناتھاکہ حق دو تحریک کا راستہ کسی صورت نہیں روکا جاسکتا حق دوتحریک عوامی آوازاور عوامی مسائل کو حل کرنے والی تحریک ہے کچھ قوتوں کی حرام مال کمائی کا راستہ حق دوتحریک رکھوارہی ہے حکمرانوں کی لوٹ مار بدعنوانی بے حسی وغفلت کی وجہ سے گوادر سمیت بلوچستان بھر سے حقوق کے حصول کیلئے تحریکیں اُٹھیگی جماعت اسلامی حق دوتحریک کے مطالبات کی حمایت کر رہی ہے حکمران تین ہفتوں سے جارت گوادردھرنے کے مطالبات فوری تسلیم کریں ۔