سیلاب متاثرین کے نام پر جعل سازی کرنے والا ملزم گرفتار

1831
people arrested

راولپنڈی: وفاقی تحقیقاتی ادارے نے انٹرنیشنل واٹس ایپ نمبر کے ذریعے سیلاب متاثرین کے لیے ڈالر بھیجنے کا جھانسہ دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے جعل سازی میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا ہے جو سیلاب متاثرین کے نام پر دونمبری کرتا تھا۔ملزم نے شکایت کنندہ سے کسٹم کلیئرنس اور کارگو چارجز کے نام پر پیسے ہتھیائے۔فراڈ کی گئی رقم کی کل مالیت 7,120,000 روپے ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم فیضان علی کو راولپنڈی سے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے موبائل فونز برآمد کرلیے جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔