ڈالرمزید مہنگا ہو گیا ،اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

398
Business Week

 کراچی:ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ،اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی ۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی تاریخی اڑان جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی  گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 40 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 265 روپے کا ہو گیا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 121 پوائنٹس کے اضافے سے 40572 پر آ گیا۔