غیر روایتی عجیب و غریب رنگوں میں گوبھی کی کاشت

1286

کلکتہ: بھارت میں ایک کاشت کار نے غیر روایتی طور پر عیب و غریب رنگوں میں گوبھیاں کاشت کرکے سب کو حیران کردیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عام طور پر دستیاب گوبھی زردی مائل سفید رنگ کی ہوتی ہے، تاہم مختلف ملکوں میں اس سے ملتے جلتے الگ الگ رنگ ہو سکتے ہیں۔ دوسری جانب بھارت میں ایک کاشت کار نے کئی سال کی محنت اور تحقیق کے بعد گہرے جامنی اور نارنجی رنگ کی گوبھیاں کاشت کرکے ماہرین کو حیران کردیا ہے۔

کلکتہ کے نواح میں شمالی مدنا پور کے گاؤں برندبان چک کے پرماتھا ماجی نے رنگ برنگی گوبھیاں اگائی ہیں جس میں اطراف کے لوگوں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

62 سالہ پرماتھا نے بتایا کہ اگرچہ وہ ایک عرصے سے جامنی اور نارنجی پھول گوبھی کاشت کررہے ہیں لیکن پہلی مرتبہ انہوں نے آن لائن بیج خرید کر انہوں نے ساڑھے 3 ایکڑ پر رنگ برنگی گوبھی کاشت کی ہے۔ اس سے قبل وہ 2013 سے 2 مختلف اقسام کو ملاکر رنگ برنگی گوبھیاں اگانے کی کوشش کررہے ہیں۔