ترقی پانیوالے سپرنٹنڈنٹ کو پوسٹنگ جاری نہ کرنا حق تلفی ہے، ایپکا

807

کراچی: آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) شہید ساقی کراچی ڈویژن کے صدر عبدالغفور عباسی، جنرل سیکرٹری طاہر بنگش، صدر محکمہ تعلیم اسکولز کراچی ملک خورشید احمد قادری نے سیکرٹری تعلیمات و خواندگی اسکولز سندھ سے درخواست کی ہے کہ سال 2019ء میں اسسٹنٹ تا سپرنٹنڈنٹ ترقی پانے والے سپرنٹنڈنٹ کو اب تک پوسٹنگ جاری نہ کرنا سینئر ملازمین کی بہت بڑی حق تلفی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ گریڈ 17  کو اکاؤنٹس آفیسر کے پروموشن رولز محروم کرنا   نااناصافی ہے ۔ رولز کی تشکیل کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔

31 جنوری کو ہونے والی ڈی پی سی اسٹنٹ تا سپرنٹنڈنٹ نہ کیے جانے سے 3 سال سے پوسٹنگ کے انتظار میں ملازمت ہی سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔یہ سینئر ملازمین کے ساتھ بہت ظالمانہ اقدام اور نا انصافی ہے۔

ایپکا نے چیف سیکرٹری سندھ سے درخواست کی ہے کہ عرصہ 4سال سے پوسٹنگ کے منتظر سپرنٹنڈنٹ کو فوری نوٹیفکیشن جاری کرایا جائے ۔ دوسری جانب سپرنٹنڈنٹ گریڈ 17  کو اکاؤنٹس آفیسر گریڈ  کے پروموشن میں 50 فیصد  شیئر منظور کیا جائے دیگر صورت میں رولز کی تشکیل کو عدالت میں چیلنج کیا جائے۔