اوگرا کا جھوٹ

381

ہفتے کی شام سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کی خبریں سماجی ذرائع ابلاغ میں آرہی تھیں اور لوگوں نے اس خوف سے پیٹرول پمپوں کا رخ کیا جس کی وجہ سے رش لگ گیا اور کئی پیٹرول پمپس بند کردیے گئے۔ وجہ تو رش کو بتایا جارہا ہے لیکن دراصل انہیں خبر ہوگئی تھی کہ عوام کے ساتھ کیا واردات ہونے والی ہے۔ اس لیے انہوں نے پرانے نرخ پر خریدے گئے پیٹرول کو بچانے کیلیے پمس بند کرڈالے۔ ڈالر کے چیمپئن اسحق ڈار نے تاریخ میں پہلی مرتبہ صبح 11 بجے پریس کانفرنس کرکے نرخ بڑھانے کا اعلان کیا۔ آخر اس قدر عجلت کی کیا وجہ تھی دو دن انتظار کرلیتے اور پہلی تاریخ سے اضافہ کرتے۔ لیکن اس سے زیادہ افسوس ناک بات ہے کہ اوگرا کے ترجمان نے باقاعدہ بیان جاری کیا کہ عوام گمراہ کن باتوں پر یقین نہ کریں۔ ترجمان نے اس قدر سفید جھوٹ بولا کہ یہ خبریں گمراہ کن ہیں اور اگلے روز صبح قیمت بڑھادی گئی کیا جھوٹ کے بغیر حکومتوں کا کام نہیں چل سکتا۔